ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے اب دہلی میں چلیں گی چھوٹی بسیں 

پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے اب دہلی میں چلیں گی چھوٹی بسیں 

Mon, 08 May 2017 03:16:26    S.O. News Service

نئی دہلی:7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بسوں کی شدیدقلت کودیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے چھوٹی بسیں چلانے کافیصلہ کیاہے۔وزیرٹرانسپورٹ ستیندر جین نے اپنے محکمہ کو فوری طور پر چھوٹی بسوں کی سروس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کو شہر میں سفر کرتے وقت پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا کہ یہ بسیں خاص طورپردہلی کے دیہی علاقوں اور بیرونی علاقوں میں چلیں گی۔افسر نے ساتھ ہی کہاکہ چھوٹی بسیں خریدنے کے لیے ٹینڈرکاعمل شروع ہو گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے دو یا تین ماہ میں یہ بسیں شہر کی سڑکوں پر دوڑنے لگیں گی۔دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ (ڈی ٹی سی)کے ان بسوں کو خریدنے کی امید ہے،جن کے کلومیٹر اسکیم کی بنیاد پر چلنے کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ مینوفیکچرر س نے کہاہے کہ 1000لو-فلور بسیں خریدنے کے پورے عمل میں کافی وقت لگے گا۔ذرائع نے کہاکہ اگرحکومت چھوٹی بسیں لاتی ہے، تو وہ شہر کی تنگ سڑکوں پر چل سکتی ہیں جبکہ موجودہ لو-فلور بسیں بڑی ہونے کی وجہ سے سڑکوں پرزیادہ جگہ لیتی ہیں جس سے اکثر ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے۔


Share: